Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی میڈیا کی ہالی وُڈ میں بھی رُسوائی، آرنلڈ نے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

شائع 23 اکتوبر 2019 05:43am

ہالی وُڈ میگا اسٹار آرنلڈ شوارزنگر نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے دورہِ ہندوستان کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ہالی وُڈ سُپر اسٹار آرنلڈ شواززنگر کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گے اور اس دوران بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہونے والے ایک فٹنس مقابلے میں شریک بھی ہوں گے۔

تاہم آرنلڈ شواززنگر نے اپنے تازہ بیان میں بھارتی میڈیا کو بے نقاب کرتے ہوئے دورے کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ انڈین میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا  'میں اس سال بھارت نہیں آرہا ہوں۔ یہ جھوٹی خبر ہے۔ میرے پاس بھارت آنے کا وقت ہی نہیں ہے۔'

یاد رہے کہ آرنلڈ ایک بار پھر بڑے پردے  پر دشمنوں کے خلاف اپنا زور بازو آزماتے نظر آئیں گے۔ ان کی ٹرمینیٹر سیریز کا چھٹا حصہ "ٹرمینیٹر: ڈارک فیٹ" یکم نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

ٹم ملر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

فلم کے دیگر اداکاروں میں یکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونا اور نیٹالی ریس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔