Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران کیساتھ ثالثی کیلئے کسی کو نہیں کہا، سعودی عرب

شائع 22 اکتوبر 2019 07:38pm

سعودی عرب نے تردید کی ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ ثالثی کیلئے کسی کو کہا ہے ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے  آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا اور واضح اعلان کیا کہ تہران کیساتھ کسی بھی سطح کے مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔

لندن کے چیٹم ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے  سعودی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری سے سعودی عرب کو بری الزمہ قرار دیا اور کہا کہ اسکی ذمے داری ایران پر عائد ہوگی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ  ایران کو  اپنے رویے میں تبدیلی اور عمل سے افہام وتفہیم کی فضا کیلئے سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے  خطاب میں  آرامکو تنصیبات پر حملے کا حوالہ دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ریکارڈ وقت میں نقصان کی تلافی کو  یقینی بنایا۔‘