Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

کولیسٹرول کم کرنے اور دل کی بند شریانوں کو کھولنے کا طریقہ

شائع 22 اکتوبر 2019 02:55pm

کولیسٹرول کی زیادتی شریانوں کی بندش کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی سست یا پھر بند ہو جاتی ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کولیسٹرول کو کم کیسے کیا جاسکتا ہے اور اگر اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہو تو اس صورتحال میں کیا کرنا چاہیئے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے والے اجزاء

ادرک

ادرک خون کو پتلا کرتی ہے، یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90 فیصد تک کم کرتی ہے۔

لہسن

اس میں موجود ایلیسین عنصر کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور دل کے بند والوں کو کھولتا ہے۔

لیموں

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور پوٹاشیم خون کو صاف کرتے ہیں اور بیماری کے خلاف مزاحمت بڑھاتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ہیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں۔

ان اشیاء کو اس طرح استعمال میں لایئں

٭ سب سے پہلے ایک کپ لیموں کا رس لیں۔

٭ اس کے بعد ایک کپ ادرک کا رس لیں۔

٭ اب ایک کپ لہسن کا رس لیں۔

٭ پھر اس میں ایک کپ سیب کا سرکہ شامل کریں۔

٭ اور اب ان چاروں کو ملا کر دھیمی آنچ پر گرم کریں۔

٭ جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کرلیں۔

٭ اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملالیں۔

روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں، اس سے شریانیں کھل جائیں گی۔

 

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کیلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔