Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا: جسٹسن ٹروڈو الیکشن میں کامیاب

شائع 22 اکتوبر 2019 02:27pm

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک مرتبہ پھر الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انکی لبرل جماعت انتخابات میں ایک سو ستاون نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تاہم  تیرہ نشستوں کی کمی کے سبب وہ پارلیمان میں قانون سازی کے اختیار سے محروم ہیں ۔

اپوزیشن کی کنزورویٹوو پارٹی سے امید کی جارہی تھی کہ یہ پاپولر ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی لیکن اپنے پاپولر ووٹ کو سیٹوں میں تبدیل کرنے میں اسکو ناکامی کا سامنا ہوا ہے ۔

کینیڈین جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی سیٹوں میں واضح کمی کے  باوجود انکی جماعت حکومت سازی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہے ، این ڈی پی کا الیکشن میں پندرہ نشستیں حاصل  کرنے کا امکان ہے ۔ اسہی طرح کیوبا کی علیحدگی پسند جماعت بلاک کیوبکائس بھی بتیس نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔

ان الیکشن کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پالیسی کیلئے ریفرینڈم قرار دیا گیا ہے ، انتخابات میں کامیابی کے بعد مانٹریال میں جسٹن ٹروڈو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نے منفیت اور تقسیم کو الیکشن میں مسترد کردیا ہے ، جسسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ  ووٹرز نے اب ترقی پسند اور موسمیاتی تبدیلی کی حمایت میں ووٹ ڈالے ہیں ۔

اس موقعے پر  ووٹرز کا انہوں نے شکریہ ادا کیاکیونکہ انکی جانب سے ملک کو صحیح سمت لے کر جانے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔