Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر کی حمایت  پربھارت نے تجارتی جنگ چھیڑ دی، مہاتیر محمد ڈٹ گئے

شائع 22 اکتوبر 2019 01:42pm

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاتو بھارتی تاجر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ملائیشیا سے پام آئل کی درآمد روک دی۔

مہاتیر بھی ڈٹ گئے کہتے ہیں کشمیر پر اپنے الفاظ واپس نہیں لوں گا،اگر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوتا تو پھر اسکا مقصد ہی کیا رہ گیا،

بھارتی اوچھے ہتھکنڈے  کے باوجود مہاتیر محمد کا موقف نہ بدل سکے،ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ  کشمیر کا اسٹیٹس بدلنے پر بھارت پر کی گئی تنقید پر قائم ہوں، ہم نے اپنا موقف واضح کردیا، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ  ہم سب کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہئے،ورنہ پھر اقوام متحدہ کا مقصد ہی کیا رہ گیا۔