Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف 3 فٹ قد والی معروف پورن اسٹار کو جیل بھیج دیا گیا

شائع 22 اکتوبر 2019 05:39am

نیویارک: غیر اخلاقی فلموں کی اداکارہ "بریجیٹ پاورز" کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

امریکی پورن اسٹار بریجیٹ کو یہ سزا ایسے جرم میں ملی ہے کہ سن کر بے وفا مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 3 فٹ 9 انچ قد کی مالک اداکارہ بریجیٹ کو کسی طرح پتا چلا کہ اس کے بوائے فرینڈ جیزی جیمز کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں، چنانچہ اس نے جیزی پر نظر رکھنی شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز جیزی نے اپنی اس دوسری محبوبہ کو اپنے گھر بلایا، بریجیٹ کو اس کا علم ہوگیا۔ وہ جیزی کے گھر گئی اور کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔

وہاں اس نے جیزی کو اس لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اور خنجر سے جیزی پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں جیزی شدید زخمی ہوکر ہسپتال جا پہنچا۔

بریجیٹ نے جیزی کے ساتھ موجود لڑکی پر بھی حملے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے بریجیٹ، جس کا اصل نام ایریل مورفی ہے، کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے سزا سنا دی گئی ہے۔