Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی رہنما کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2019 04:21pm

 لیگی رہنما کیپٹن صفدر کو نیب نے حراست میں لے لیا گیا ، ان کو راوی ٹول پلازہ سے حراست میں نیب افسران نے گرفتار کیا۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد لیگی رہنمامریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کو نواز شریف کیلئے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کیپٹن صفدر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر ان کو خراش بھی پہنچی تو اسکے ذمے دار عمران خان ہونگے۔

اپنے ٹوئیٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فسطائی حکومت آخری سانس لے رہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی تاریخ قریب آنے پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔  تاریخ یاد رکھے گی کہ باپ کی اسپتال متنقلی کے دوران بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔