Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: ٹوئٹر پر محمد فارآل اور پروفٹ آف کمپیشن کا ٹرینڈ

شائع 21 اکتوبر 2019 06:28pm

بھارت میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد فار آل   اور پروفٹ آف کمپیشن  ٹرینڈ کررہا تھا ۔ اور یہ ٹرینڈ مسلمانوں اور پیغمبر اسلام کے خلاف چلائے جانے والے کئی ہیش ٹیگز کے جواب میں ہے۔

اس بات چیت میں لوگوں کی بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھی اور تاحال اس پر بات چیت جاری ہے جس میں لوگ حضور صلیٰ علیہ والہ وسلم اور غیرملکی دانشوروں کے ان سے متعلق اقوال شیئر کررہے تھے۔

انہیں ٹوئیٹس میں جواہر لال نہرویونیورسٹی کے طالبعلم عمر خالد کی ٹوئیٹس بھی ہیں جنہوں نے ہزاروں لوگوں نے لائیک اور شیئر کیا۔ اپنے جوابی ٹوئیٹ میں عمر خالد نے لکھا ہندوتوا بریگیڈ مسلمانوں اور اسلام سے نفرت میں سرعام پیغمبر اسلام کی توہین کررہے ہیں اور پیغمبر اسلام کی زندگی سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ نفرت کا بہترین جواب محبت اور دردمندی ہے۔

عمر خالد کے اس ٹوئیٹ کو  سنگھا متر نامی ٹوئیٹر صارف نے سراہااور لکھا کہ  آپ نے امن  سے محبت کرنے والوں کا حوصلہ بڑھایا ہے اور پیغمبر اسلام صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے آئے تھے۔

بھارت میں مسلمان تنظیم  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے غیر مصدقہ آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا گیا: 'جب بعض لوگ نبی رحمت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم  اسکا جواب یکسر مختلف انداز میں دیتے ہیں ۔ پیغمبر اسلام واقعی نبی رحمت تھے اور یہ بات  ہمیں دنیا کو بتا نی ہے۔