Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن: مقبوضہ کشمیر پر میئر صادق خان کی بھارت مخالف مارچ کی مخالفت

شائع 21 اکتوبر 2019 05:34pm

لندن کے میئر صادق خان نے بھارت مخالف مارچ کی مخالفت کردی، میئر صادق خان کا موقف ہے کہ  اس سے لندن میں مختلف طبقات میں تفریق پھیلے گی اسلئے وہ دیوالی کے موقعے پر اس مارچ کی مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے منتظمین اور اس میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد سے ریلی منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

لندن کی اسمبلی کے  بھارتی نژاد رکن نوین شاہ کے خط کے جواب میں پاکستانی نژاد لندن کے میئر صادق خان کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا ہے۔ خط میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دیوالی کے موقعے پر مارچ کی مذمت کی گئی ہے۔

صادق خان نے خط میں کہا کہ  وہ یہ خط وزیر داخلہ پریتی پٹیل اور میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک کو بھی بھیج رہے ہیں تاکہ وہ اس مارچ  پر تشویش کو سمجھ سکیں کیونکہ مظاہرے پر پابندی لگانے کا حق وزیر داخلہ کے پاس ہوتا ہے۔

اس خط میں لکھا گیا ہے کہ 'دیوالی کے موقعے پر لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والا احتجاج مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔

مارچ کے منتظمین نے ریلی کے لیے اجازت طلب کی تھی۔ اس احتجاجی ریلی میں دس ہزار افراد لندن میں قائم انڈین ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے والے تھے۔

نوین شاہ نے 17 اکتوبر کو لندن کے میئر کو خط لکھا تھا ۔ خط میں  انہوں نے بھارت مخالف ریلی کو روکنے کا لکھا تھا اور کہا کہ وہ اپنے علاقے کے عوامی نمائندوں اور ان تنظیموں کی طرف سے لکھ رہے  یہ خط ارسال کررہے ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ آزاد  کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی اس احتجاج میں شرکت  کریں گے۔