Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

نیلم منیر نے آئٹم نمبر کرنے کی وجہ بتادی

شائع 21 اکتوبر 2019 03:21pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر کا آئٹم سانگ 'خوابوں میں' منظر عام پر آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا تاہم اب انہوں نے آئٹم سانگ کرنے پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

نیلم کا کہنا ہے کہ 'میں نے یہ گانا صرف اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا پراجیکٹ ہے، شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ سب یہ جانتے ہیں کہ میں جو کرتی ہوں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں مجھے اس پر فخر ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ جائیں گے اور اس فلم کو ضرور دیکھیں گے، کاف کنگنا سے لطف اندوز ہوں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم 'کاف کنگنا' کا آئٹم سانگ 'خوابوں میں' جاری کیا گیا تھا جس کے بعد نیلم منیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

فلم 'کاف کنگنا' کا ٹریلر ذیل میں ملاحظہ کریں۔