Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

عاطف اسلم نے 'دبئی اسٹار ایوارڈ' اپنے نام کرلیا

شائع 21 اکتوبر 2019 02:54pm

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، انہیں اپنی بہترین گائیکی کی وجہ سے 'دبئی اسٹار ایوارڈ' سے نواز دیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں 'وہی خدا ہے' میں اپنی جادوئی آواز کا جادو جگا کر ایک بار پھر مداحوں کا دل جیتنے والے عاطف اسلم کو ان کی گائیکی کی بدولت دبئی اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی گائیکی سے دھاک بٹھاتے ہوئے خوب شہرت حاصل کی جبکہ وہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کیلئے خدمات کے پیش نظر 'طمغہ امتیاز' سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد عاطف اسلم بے حد خوش دکھائی دیئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بالکل 'ہالی ووڈ واک آف فیم' کی طرح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میوزک نے دنیا بھر میں ہمیشہ سب کو جوڑ کر رکھا ہے اور ثقافتوں کو پروان چڑھایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

#atifaslam

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on

واضح رہے کہ اس تقریب میں عاطف اسلم بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ساتھ دیگر کئی شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Image result for atif aslam photographed with sonam kapoor in dubaiImage result for atif aslam photographed with sonam kapoor in dubaiImage result for atif aslam photographed with sonam kapoor in dubai