Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا : اخبارات کی احتجاجی مہم ، سیاہ کردیئے گئے

شائع 21 اکتوبر 2019 02:43pm

آسٹریلیا میں آج تمام اخبارات آگاہی ہمارا حق ہے  نامی مہم کے تحت سیاہ کردیئے گئے ہیں ، یہ مہم تمام اخبارات  نے عوام مفاد کی بقا کی صحافت کیلئے چلارہے ہیں ۔

 یہ مہم ملک میں صحافتی آزادی کو محدود کرنے کے حوالے سے اس سلامتی قانون کیخلاف احتجاج کے طور پر شروع کی گئی ہے، اس قانون کا مقصد میں رازداری کے ماحول کو پروان چڑھاتے ہوئے صحافت کو محدودکرنا ہے۔

اس مہم میں ایس بی ایس، دی گارڈئین، نیوز کور،  اے بی سی، نائن، اور صحافتی تنظیم دی میڈیاانٹرٹینمنٹ اینڈ آرٹس الائنس  نے بھی شمولیت کی ہے۔

رواں  سال  جون میں آسٹریلین  پولیس کی جانب سے اے بی سی کے دفاتر پر اور نیوز کور کی صحافی انیکا سمیتھرسٹ کے گھر پر چھاپے مارے گئے تھے ، جس کے بعد یہ مہم شروع کی گئی تھی، اور آسٹریلیا کی صحافتی تاریخ میں اس نوعیت کی مہم کی مثال نہیں ملتی۔