Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

فلم ساز جامی کا تہلکہ خیز انکشاف '13 سال قبل جنسی زیادتی کا شکار ہوا'

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2019 05:37pm

پاکستان کے معروف فلم ساز جامی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 سال قبل انہیں بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

جامی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے ایک بڑے نام نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ '13 سال گزرنے کے بعد آج خود کو ملامت کرتا ہوں کہ میں نے اس وقت اس شخص کی آنکھیں کیوں نہ نوچ لیں، آج بھی مجھ میں ہمت نہیں کہ میں اس شخص کا نام لے سکوں کیونکہ خود میرے دوست میرا مذاق اڑائیں گے'۔

جامی نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے بعد انہوں نے نجی اسپتال میں تھراپی میں کئی ماہ گزارے۔

سینتالیس سالہ فلم ساز جامی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو شیئر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ میں یہ بات اس لئے شیئر کررہا ہوں کیونکہ می ٹو مہم اس وقت تنقید کی زد میں ہے اور اس طرح کے الزامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو نہیں بھولا، کسی ایک شخص کی غلط موت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام متاثرین جھوٹے ہیں۔ 99 اعشاریہ 99 فیصد متاثرین سچ بول رہے ہوتے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔

ذیل میں فلم ساز جامی کی تمام ٹویٹس ملاحظہ کریں۔۔