Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسری جنگ عظیم میں غرق ہونے والا جاپانی بحری بیڑہ مل گیا

شائع 21 اکتوبر 2019 06:39am

دوسری عالمی جنگ میں "بیٹل آف مڈوے" کے دوران ڈوب جانے والے جاپانی جنگی بحری بیڑے کو دریافت کر لیا گیا ہے۔ یہ جاپان کا دوسرا جنگی بحری بیڑہ تھا جسے سمندر کی تہہ میں تلاش کیا گیا ہے۔

گہرے سمندر میں کھوج لگانے والے ماہرین اور تاریخ دانوں کی ایک ٹیم نے ہوائی کے شمالی جزیروں کے قریب اس بیڑے کو دریافت کیا۔

ولکن کمپنی سے تعلق رکھنے والے سمندر کی تہہ میں آپریشنز کے ڈائریکٹر راب کریفٹ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اس بیڑے کے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جاپانی بیڑہ "اکاگی" یا "سوریو" تھا جو پرل ہاربر سے 1300 میل دور شمال مغرب میں سمندر کی تہہ میں پایا گیا۔

Image result for japanese aircraft carrier akagi wreck

محققین نے سمندر کی گہرائی میں چلنے والی خصوصی گاڑی اے یو وی استعمال کرتے ہوئے اس بیڑے کا کھوج لگایا۔

ماہرین کا کہنا ہے اس بات کا جائزہ لینے کےلیے کہ دونوں مذکورہ بیڑوں میں سے یہ کونسا بیڑہ تھا، اے یو وی کے ذریعے 8 گھنٹے کا ایک اور مشن شروع کیا جا رہا ہے، جس میں وہ سمندر کی تہہ میں اس بیڑے کی ہائی ریزولیوشن تصاویر لے گا جن سے اس بیڑے کے سائز اور ساخت کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے جاپان کے ایک اور غرق شدہ بیڑہ "کاگا" کو دریافت کیا تھا۔