Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں نے تیز دھار آلے سے بچی کا گلا کاٹ ڈالا

شائع 20 اکتوبر 2019 07:49am

جہلم: ڈاکوؤں نے تیز دھار آلے سے بچی کا گلا کاٹ ڈالا، جس سے چھ سالہ حجاب جاں بحق ہوگئی، ڈکیت بچی کے والد سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پر جانے والے مشین محلہ کے رہائشی شبیر حیدر کو روکا، شبیر کی 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کے گلے پر خنجر رکھ کر والد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بچی کے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ شبیر حیدر اپنی بچی کو اسپتال لے گیا تاہم حجاب جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کر دی۔