Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں امن کا سہرا آرمی چیف کو جاتا ہے: سابق برطانوی جنرل

شائع 20 اکتوبر 2019 07:29am

سابق برطانوی میجر جنرل جوناتھن شا نے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے ڈو مور کے مطالبے کے بجائے پاکستان کی مدد کی جائے، امن کے لیے بین الاقوامی برادری کو پاکستانی کاوشوں کا احترام کرنا چاہیے۔

جوناتھن شا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کا سہرا آرمی چیف کو جاتا ہے، انھوں نے افغان امن اور سعودیہ ایران کشیدگی کے خاتمے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

برطانوی فوج کے سابق میجر جنرل جوناتھن شا کا دی اسپیکٹیٹر میں مضمون شائع ہوا جس میں انھوں نے کہا پاکستان نے اندرون ملک سیکیورٹی کیلیے اہم اقدامات کیے، اب عالمی برادری آگے بڑھے، اسے پاکستان کی کاوشوں کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے نزدیک مضبوط فوج کےلیے خود مختار معیشت ضروری ہے، میجر جنرل جوناتھن کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان بھی جرات مند انسان ہیں، ملک میں اینٹی کرپشن مہم چلا رہے ہیں، امن و خوش حالی کے اپنے ایجنڈے  کو پورا کرنے پر کمربستہ ہیں۔

جوناتھن شا نے کہا بھارتی پائلٹ کی واپسی جیسا بہادرانہ اقدام اٹھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان کا خوبصورت چہرہ دیکھا، پرامن پاکستان نظر آیا۔ انہوں نے ایک بدلی ہوئی قوم دیکھی، یہاں سیکیورٹی خدشات نہیں رہے۔