Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرد جنگجووں کو کچل کر رکھ دیا جائیگا ، ترک صدر

شائع 19 اکتوبر 2019 07:11pm

ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ کرد جنگجووں کے سیف زون کے علاقے خالی نہ کرنیکی صورت میں ان کو کچل کر رکھ دیا جائےگا۔

ترکی شام میں سیف زون تشکیل دینا چاہتا ہے تاکہ وہاں پر شامی پناہ گزینوں کو بسایا جاسکے اور ترکی کردوں کو دہشتگرد کی حیثیت سے دیکھتا ہے۔

ترک صوے کیسری میں اپنے ایک خطاب میں ترک صدر نے ایک مرتبہ پھر اس آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کرد جنگجو جنگ بندی کی شرائط کے تحت متعلقہ علاقے سے نہ نکلے تو وہیں سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ترک وزارتِ دفاع نے کرد افواج پر چودہ اشتعال انگیز حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے  گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب  کرد جنگجووں کی فورس ایس ڈی ایف نے اپنے  بیان میں  ترکی پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ شہریوں کیلئے محفوظ راہداری بنانے میں ناکامی سے دوچار رہا ہے ۔

ایس ڈی ایف نے  امریکا پر ترکی پر دباؤ ڈالنے کا زور دیا اور کہا کہ کہ وہ عام شہریوں کو منتقل کرنے کی اجازت دے۔