خیبر پختونخوا: 52 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
خیبرپختونخوا کے 21 محکموں 52 ارب روپے سے زائد کی بےقائدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپوٹ میں انکشاف ہوا۔
آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 2016-17 میں ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کا گھوٹالہ ہوا جبکہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں 8 ارب، ذراعت میں 2 ارب روپے سے زائد کی بےقائدگیوں کا انکشاف ہوا۔
پبلک سیکٹر انٹرپرائز میں 7 ارب، ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن میں 2 ارب روپے سے زائد بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔
صوبائی حکومت کی مختلف وصولیوں میں 68 کروڑ روپے سے زائد کی بےقائدگیاں رپورٹ ہوئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں اکاونٹس، انتظامی ڈھانچے، ناقص مالیاتی قوائد میں کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.