Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

فاف ڈوپلیسی ایشیا میں مسلسل 10 واں ٹاس بھی ہارگئے

شائع 19 اکتوبر 2019 01:55pm

رانچی: جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی قسمت سنورنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ایشیائی سرزمین میں مسلسل 9 ٹاس ہارنے کے بعد 10 واں ٹاس بھی ہار گئے۔

انہوں نے لگاتار 9 ٹاس ہارنے کے بعد نئی چال چلی اور بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے وقت اپنے نائب کو بھی ساتھ لے آئے، لیکن پھر بھی کچھ نہ ہوا اور فاف مسلسل 10 واں ٹاس بھی ہار گئے۔