Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

 بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کی قیادت کیلئے بھی مضبوط امیدوار

شائع 19 اکتوبر 2019 12:30pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان بابر اعظم پر مہربان ہوگیا، ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت کیلئے بھی مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ٹیسٹ کیلئے اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے نائب کپتان مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

بابر اعظم کا نام ون ڈے قیادت کیلئے بھی زیر غور ہے، جس کا اعلان دورہ آسٹریلیا کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مختصر فارمیٹ میں نائب کپتانی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔