Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

سرفراز احمد پر بہت پریشر تھا، سابق کپتان رمیز راجا

شائع 19 اکتوبر 2019 12:05pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا آسان کام نہیں، سرفراز احمد پر بہت پریشر تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ سرفراز ہوم سیریز ہار رہے تھے، اُن کی پرفارمنس بھی اچھی نہ تھی تو ایسا ہی ہونا تھا۔

بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حوالے سے رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انہیں کپتان بنانا جرات مندانہ فیصلہ ہے، اظہر علی کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

پی سی بی کے حالیہ اقدام پر رمیز راجا نے مزید کیا کہا ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔