Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ریس کار کی رفتار سے بھی تیز دوڑنے والی چیونٹی

شائع 19 اکتوبر 2019 08:00am

پاکستانی معاشرے میں چیونٹی کو ایک سست رفتار کیرا سمجھا جاتا ہے، یہاں تک کہ "چیونٹی کی چال چلنا" بطور محاورہ باتوں میں استعمال ہوتا ہے۔

لیکن دنیا میں ایک ایسی چیونٹی بھی پائی جاتی ہے جس کے چلنے کی رفتار سن کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے۔

دی مرر کے مطابق "صحارن سلور" (Saharan Silver) نام کی چیونٹی 360 میل فی گھنٹہ (579.3 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، یہ رفتار 3.2 کلومیٹر فی سیکنڈ بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے پہلے بھی اس چیونٹی کی رفتار ریکارڈ کی تھی، تاہم اس بار انتہائی تفصیل کے ساتھ اسے دوڑتے ہوئے عکس بند گیا ہے اور پھر اس ویڈیو کے ذریعے اس کی رفتار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور اولم یونیورسٹی جرمنی کے پروفیسر ہیرالڈ وولف کا کہنا تھا کہ یہ چیونٹی صحرائے صحارا میں پائی جاتی ہے اور 6 پیر بیک وقت اٹھا کر جمپ لگا کر دوڑتی ہے۔ صحرائے صحارا میں پائی جانے والی چیونٹیوں کی تمام نسلوں میں سے صحارن سلور بہت خاص نسل ہے اور یہ دنیا کی تیزترین دوڑنے والی چیونٹی ہے۔