Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز ، شہباز ملاقات، آزادی مارچ زیر بحث

شائع 18 اکتوبر 2019 07:23pm

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہبازشریف نے نیب آفس میں ملاقات کی اور آزادی مارچ سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

 ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارٹی قائد نوازشریف سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں ‎شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں  جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان طے پانے والے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔‎نوازشریف نے 27 اکتوبرکو کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کی بھی ہدایت کی۔جس پر ‎

شہبازشریف کی جانب سے 27 اکتوبر کوملک گیر سطح پر یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی بھی تائید کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔