Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑگئی، اسپتال منتقل

شائع 18 اکتوبر 2019 05:54pm

ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کو طبیعت بگڑنے پر منگل کے روز اسپتال منتقل کیا گیا، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے پورے جسم کا چیک اپ ہوا ہے جبکہ وہ گزشتہ 3 روز اسپتال میں ہی موجود ہیں۔

نانا وتی اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں منگل کے روز دوپہر تقریباً 2 بجے اسپتال لایا گیا تھا جس کے بعد ان کی صحت کا مکمل معائنہ کیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن کے لیے اسپتال میں ایک مخصوص کمرہ تیار کیا گیا ہے جس میں انتہائی نگہداشت کی تمام سہولیات بھی میسر ہیں۔

جگر کے علاج سے متعلق افواہوں پر ذرائع کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اب بھی اسپتال میں ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں تاہم انہیں اسپتال سے واپس کب روانہ کیا جائے گا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔