Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پشاور: تیز دھار آلے سے تین افراد ذبح

شائع 18 اکتوبر 2019 05:37pm

پشاورکےعلاقہ متھرامیں گھر سے2خواتین اور ایک بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ،تینوں کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پشاورکےعلاقہ متھرامیں گھر سے2خواتین اور ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جن کونامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خائستہ گل نامی شخص کی بیوی، بیٹی اور ایک بچے کو قتل کیا گیا۔تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خائستہ گل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔پولیس نے موقع واردات سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔