Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم عمران خان کے استعفے پر اصرار

شائع 18 اکتوبر 2019 05:33pm

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے، چوہدری برادران نے مولانا کو مذکرات کا مشورہ دے دیا۔ مولانا مذاکرات کیلئے وزیراعظم کے استفعی پر ڈٹے رہے۔

 سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے مولانا کو مشورہ دیا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند  نہیں کئے جاتے۔ وہ آزادی مارچ پر حکومتی ٹیم سے مذکرات کریں اور ایسی صورتحال سے گریز کریں جو جمہوریت کیلئے خطرناک ہو۔

 مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران جیسے سنجیدہ اور تجربہ کار سیاستدانوں کی موجودگی میں حکومت نے اپنے لیے گڑھے کھودے ہیں۔ افسوس ہے کہ حکومت چوہدری برادران کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کو تیار نہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر آزادی مارچ صرف وزیر اعظم کے استعفیٰ پر ہی موخر ہوگا۔