مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم عمران خان کے استعفے پر اصرار
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے، چوہدری برادران نے مولانا کو مذکرات کا مشورہ دے دیا۔ مولانا مذاکرات کیلئے وزیراعظم کے استفعی پر ڈٹے رہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے مولانا کو مشورہ دیا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جاتے۔ وہ آزادی مارچ پر حکومتی ٹیم سے مذکرات کریں اور ایسی صورتحال سے گریز کریں جو جمہوریت کیلئے خطرناک ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران جیسے سنجیدہ اور تجربہ کار سیاستدانوں کی موجودگی میں حکومت نے اپنے لیے گڑھے کھودے ہیں۔ افسوس ہے کہ حکومت چوہدری برادران کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کو تیار نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر آزادی مارچ صرف وزیر اعظم کے استعفیٰ پر ہی موخر ہوگا۔
Comments are closed on this story.