Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریدوں نے پیر کی لاش قبر سے نکال لی

شائع 18 اکتوبر 2019 05:29pm

دور جدید میں جہالت کی داستان رقم ہوگئی۔ لاہور میں مریدوں نے عقیدت میں اندھے ہوکر قبر سے پیر کی لاش نکال لی۔ پولیس نے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

  واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں پیش آیا جہاں 40 سال پرانے دربار کو توڑ کر پیر کی میت نکال کر گھر لے جانے والے 9 مریدوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق بوگی روڈ پر 1975 میں پیر بابا اللہ سٹی وفات پاگئے تھے،ملزمان نے قبر کی بے حرمتی کی اور میت کو نکال لیا اور گجر پورہ میں واقع اپنے گھر میں لے گئے۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے کارروائی کرتےہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا اور انکے قبضے سے باقیات برآمد کر لیں،پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم خلیل سمیت 9 افراد کے خلاف قبر کی بے حرمتی سیمت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔