Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

آزادی مارچ پر مذاکرات، سینئر ارکان پر مشتمل حکومتی کمیٹی تشکیل

شائع 18 اکتوبر 2019 04:12pm

جے یو آئی کے آزادی مارچ کے معاملہ  پر وزیراعظم کی ہدایت پرسات سینئرارکان پرمشتمل اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ پرویزخٹک نے کہا کہ ملک کسی طورپرسیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

 اعلی سطحی کمیٹی اپوزیشن سے بات چیت کرے گی ۔ 7 ارکان پرمشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاقی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ وفاقی وزیر شفقت محمود اور نور الحق قادری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

پرویز خٹک کہتے ہیں ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے، ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، پوری کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، کمیٹی کو اپوزیشنن سے بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے، کمیٹی کسی بھی سیاسی انتشار سے بچنے کے لئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔