Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف اے ٹی ایف : پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

شائع 18 اکتوبر 2019 03:58pm

پیرس:  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  نے پاکستان کو آئندہ سال گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے  صدر نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں انہوں نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے مثبت  پیشرفت کی ہے ۔  تاہم انہوں نے پاکستان  پر اس حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فی الحال پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فروری دوہزار بیس تک کا وقت دیا گیا ہے اور پاکستان کو ان اقدامات کی طرف تیزی سے پیشرفت کرنی ہوگی۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پانچ رکنی پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے  ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں چین برطانیہ ، امریکا ،ترکی اور بھارت سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  ایف اے ٹی ایف کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں ۔