ریکوڈک معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے ریکوڈک معاملے پربیک ڈورڈپلومیسی شروع ہوگئی ہے ۔ عمران خان کے آنے کے بعد ریکوڈک معاملات پر دونوں طرف سے رابطے ہوئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا،وہ کہتے ہیں ریکوڈک معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوگئی ہے جس سے معاشی محاذ پر پاکستان کے لئے مثبت اور بڑی کامیابی ملے گی۔
ان کا کہنا تھا عمران خان کے آنے کے بعد ریکوڈک معاملات پر دونوں طرف سے رابطے ہوئے، وزیر اعظم کی قیادت میں اجلاس میں ایران گیس پائپ لائن پر فیصلے ہوئے۔ اس معاملے پر پاکستان پر 6.2 ارب روپے کا جرمانہ تھا، کرکے سے متعلق پاکستان پر 1.2 ارب ڈالر کا جرمانہ تھا، کرکے کمپنی کا 1.2 ارب ڈالر جرمانہ چھوڑنے پر معاملات طے پاگیا۔
ان کا کہنا تھا ایران نے گیس منصوبے پر پانچ سال تک کیس نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی، گیس پائپ لائن منصوبے سے جلد پاکستان میں سستی گیس آئے گی ۔
Comments are closed on this story.