آزادی مارچ کے شرکاء کو کھانے پینے سمیت دیگر سہولیات فراہم نہ کریں، انتظامیہ کی ہدایت
جے یو آئی ف کے ممکنہ آذادی مارچ سے نمٹنے کیلئے جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ چوکنی ہوگئی۔تاجروں کو مارچ کے شرکاء کو کھانےپینے، رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔ شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ۔جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی۔ ممکنہ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے شہربھرکے کیٹرنگ کمپنیوں کو شورٹی سرٹیفیکیٹس جاری کر دیئے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ آزادی مارچ کے شرکا کو کھانے پینے کی سپلائی نہ کی جائے۔دھرنے کے شرکاء کو سپلائی دینے والے کے خلاف کاروائی ہو گی۔ضلعی انتظامیہ نے کیٹرنگ کمپنیوں سے بھی بیان حلفی لینا شروع کر دیئے۔اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی جانب سے بھی تاجروں کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے۔ ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی پولیس نے آج ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔
Comments are closed on this story.