Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019 03:50pm

ملک بھرمیں مہنگائی کے معاملے پر  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔   اجلاس میں ملک بھرمیں مہنگائی پرقابوپانے ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی پرمشاورت ہوئی ۔ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

 ملک بھر میں مہنگائی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلی پنجاب اورخیبرپختونخواہ سمیت صوبوں کے نمائندے،وفاقی وزرا ء ، معاونین اوردیگرحکام بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ملک بھرمیں مہنگائی پرقابو پانے ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی پرمشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کرنے پربھی مشاورت کی گئی ۔ وزیراعظم  نئے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی  کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔