Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شائع 18 اکتوبر 2019 02:50pm

لاہور: ٹیم کو اونچی اڑان دے کر ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون بنوانے والے پاکستان کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد ایک ہی سیریز کی ہار کے بعد ٹک ٹک کوچ مصباح الحق کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ انہیں ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے بھی ہٹادیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق سرفراز کی حالیہ کارکردگی خراب تھی اور وہ اعتماد بھی کھوچکے ہیں، ٹیم کے مفاد میں ہے کہ سرفراز سے عہدہ واپس لے لیا جائے۔

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی سی سبی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے سرفراز کو خود کپتانی سے دستبردار ہونے کا کہا لیکن سرفراز احمد نے کہا کہ کپتانی سے دستبردار نہیں ہونگا آپ کو ڈراپ کرنا ہے تو کردیں۔

سرفراز احمد کی جانب سے انکار پر پی سی بی ناراض ہوگیا اور اب سوال یہ اُٹھ رہا ہے کہ کیا اب وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں بھی جگہ بنا پائیں گے؟

ٹی ٹوئنٹی کے نومنتخب کپتان بابر اعظم نے بھی آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کو ہدف بنالیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرفراز کی طرح ٹیم کو نمبر ون بنائے رکھنے میں اپنا کردار ادا کرونگا۔