Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 63 فیصد کمی

شائع 18 اکتوبر 2019 02:42pm

اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ رواں ماہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ تریسٹھ فیصد کم رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کے توازن سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے ہیں ۔

اعدادوشمار کے مطابق  ستمبر 2019میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 25 کروڑ ڈالر رہا،ستمبر کا خسارہ اگست سے 35 کروڑ ڈالر کم رہا۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1٫54ارب رہا۔

 اسٹیٹ بینک کےمطابق پ مالی سال 19 کی پہلی سہ ماہی کا خسارہ4٫28ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 63 فیصد کم ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تین ماہ میں تجارتی خسارہ تقریبا 4٫99 ارب ڈالر ہے اور تین ماہ کا تجارتی خسارہ سوا تین ارب ڈالر کم ہوا ہے۔

 اعدادوشمار کے مطابق تین ماہ میں خدمات کا خسارہ 1٫20ارب ڈالر رہا،تین ماہ میں آمدن کا خسارہ 1٫48ارب ڈالر رہا۔تین ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ7٫68 ارب ڈالر رہا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی  سیکنڈری آمدن کے کھاتوں میں 6 ارب 13 کروڑ ڈالر آئے جبکہ  خسارے کی فنانسنگ کےلئے 1٫44ارب ڈالر قرض لیا گیا۔