Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

فوج کے بارے میں باتیں کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں، وزیر اعظم

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019 03:48pm

وزیراعظم کی زیرصدارت علماء مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ علماء نے آزادی مارچ کا معاملہ طاقت کے بجائے مزاکرات سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ افواج اور ادوروں کے بارے باتیں کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔

 وزیراعظم کی زیرصدارت علماء مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ  اجلاس آزادی مارچ کے لئے نہیں بلایا، کشمیر، امت مسلمہ اور مدارس پربات کروں گا، ہر مسلمان کی طرح رسول اللہ کا سچا عاشق ہوں ۔ روضہ رسول پر حاضری میں روحانی سکون ملتا ہے ۔ جس کا جب دل چاہتا ہے، لوگوں کومیرے بارے گمراہ کرنا شروع کردیتا ہے، آزادی مارچ سے نہ تو خوفزدہ ہیں نہ کوئی پریشانی  ۔

اس موقع پرعلماء اکرام نے آزادی مارچ کا معاملہ طاقت کے بجائے مزاکرات سے حل کرنے کا مشورہ دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ افواج اور ادوروں کے بارے باتیں کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ، آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی ٹیم کو سونپ دیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جدوجہد کشمیر کی آزادی پر ختم ہوگی ،پورے ملک میں ون نیشن، ون ایجوکیشن کی پالیسی پر کام کررہے ہیں ۔