Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا مستعفی

شائع 18 اکتوبر 2019 01:23pm

وزیراعظم عمران خان کے معاون  برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفی دے دیا، بابر بن عطا نے بتایا کہ وہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

وہ کہتے ہیں پاکستان کو پولیو پروگرام کو قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا۔ پولیو پروگرام کی نومبر سے جون دو ہزار بیس تک شروع ہونے والی مہمات کے لیے بھرپور تیاری ہے، اگلے سال پولیو کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔

بابر بن عطا نے پولیو ورکرز کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے بعد آنے والا فوکل پرسن بھی پولیو سے پاک پاکستان کے مشن کو جاری رکھے گا۔