Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں یکساں تعلیمی نصاب پر کام جاری

شائع 18 اکتوبر 2019 01:19pm

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ملک بھرمیں یکساں تعلمی نصاب پر کام ہورہا ہے ،آئندہ سال یہ نصاف رائج کردیا جائے گا۔

  وفاقی وزیرشفقت محمود نے اسلام آباد میں آئی ایم سی جی ایف ایٹ میں کشمیر بلاک کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسد عمربھی موجود تھے شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 80 کروڑ روپے کا پی سی ون تیارکرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت  ملک بھرمیں ایک تعلیمی نصاب کیلئے کام کررہی ہے آئندہ سال یہ نصاف رائج کردیا جائے گا۔   اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں احتجاج کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے دھرنے میں مدارس کے طلباء کی شرکت کو نامناسب قراردیا۔

 سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے سرکاری اسکولوں میں گنجائش کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی بھی کروائی۔