ملک میں یکساں تعلیمی نصاب پر کام جاری
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ملک بھرمیں یکساں تعلمی نصاب پر کام ہورہا ہے ،آئندہ سال یہ نصاف رائج کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیرشفقت محمود نے اسلام آباد میں آئی ایم سی جی ایف ایٹ میں کشمیر بلاک کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسد عمربھی موجود تھے شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 80 کروڑ روپے کا پی سی ون تیارکرلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک بھرمیں ایک تعلیمی نصاب کیلئے کام کررہی ہے آئندہ سال یہ نصاف رائج کردیا جائے گا۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں احتجاج کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے دھرنے میں مدارس کے طلباء کی شرکت کو نامناسب قراردیا۔
سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے سرکاری اسکولوں میں گنجائش کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی بھی کروائی۔
Comments are closed on this story.