امن فاونڈیشن کا ایمبولنس سروس بند کرنے کا اعلان
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث امن فاؤنڈیشن نے کراچی میں اپنی ایمبولینس سروس بند کر دی۔
ذرائع کے مطابق 45 کروڑ سالانہ کی مدت میں امن فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 60 ایمبولینس سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز میں چلنا تھی۔
ترجمان امن فاونڈیشن نے ایمبولینس سروس بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج تین بجے سے شہر بھر سروس بند کردی ہے ،،فیول اورملازمین کے لیے تنخواہ کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً سروس بند کردی ۔
عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق 2 کروڑ کی آبادی کے لئے کم از کم 200 ایمبولینس تمام فرسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ ہونا چاہیے،کراچی میں بیشتر اموات ایمبولینس میں فرسٹ ایڈ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے میڈیا رپورٹس کے بعد سندھ حکومت نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی ہے ۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزارت خزانہ کو ایک سو انناسی ملین روپے امن فاونڈیشن کو جاری کرنیکی ہدایت کردی ہے۔
Comments are closed on this story.