Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

پی ایس 11ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی پارٹی کو اپنے گڑھ میں شکست

شائع 17 اکتوبر 2019 07:16pm

لاڑکانہ: پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب، 138 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہوگئے جس کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی نے میدان مارلیا۔ 

غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 021 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔