Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

بیلا حدید سائنسی لحاظ سے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019 03:53pm

نیویارک: سپر ماڈل بیلا حدید کو 'گولڈن ریشو آف بیوٹی' کے لحاظ دنیا کی کی خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا گیا۔

غیرملکی جریدے 'دی سن' کے مطابق 23 سالہ سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال میں سائنسی طور خوبصورتی جانچنے کے یونانی طریقے کے لحاظ سے 94 فیصد وہ خوبیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔

 Bella Hadid has been named as the most beautiful woman in the world - according to maths

ان کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 94 فیصد تک خوبصورتی کے 'گولڈن ریشو آف بیوٹی' پر پورا اترتے ہیں۔

 Beyoncé was in second place with a 92.44 per cent match

دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں امریکی گلوکارہ بیونسے دوسرے نمبر پر جبکہ اداکارہ امبر ہیرڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 Amber Heard was ranked third when compared to the beauty ratio

اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر اریانا گرینڈ، پانچویں پر ٹیلر سوئفٹ، چھٹے پر ماڈل کیٹ موس، ساتویں پر اسکارلٹ جانسن، آٹھویں پر نٹیلی، نویں پر کیٹی پیری جبکہ دسویں نمبر پر ماڈل کیرا موجود ہیں۔

 Singer Ariana Grande's face was scored a 91.81 per cent match

 Fellow singer Taylor Swift made up the top five