Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بچ گئیں، ٹرمپ کی اردوان کی تعریف

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2019 06:35pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بچ گئیں ۔ ٹرمپ نے مختصر الفاظ میں میں امریکی فوج کے شام سے انخلا کی تصدیق کی اور کہا کہ لاکھوں زندگیاں بچالی گئی ہیں ۔ اور انہوں نے اس پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں عارضی طور پر جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اور ترکی نے شام میں فوجی آپریشن  ایک سو بیس گھنٹے کیلئے روک دیا ہے  اور کردوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ علاقوں سے نکل جائیں ۔

تاہم ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مقصد آپریشن کو روکنا نہیں ہے اور آپریشن صرف اسہی صورت میں روکا جائے گا جب تمام دہشت گرد سیف زون سے نکل جائیں گے ۔ تاہم ترک وزیر خارجہ نے اسکو سیز فائر کا نام دینے سے بھی گریز کیا۔

پہلےشام میں ترک فوج کی کارروائی پر امریکا نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے تجارتی پابندیاں عائدکرتے ہوئے ٹیکس بڑھا دیے۔

ترک فوج کی شام میں کارروائیاں پرامریکانے سخت ایکشن لیتے ہوئے ترکی پر اسٹیل ٹیرف سمیت دیگر پابندیاں عائد کردیں اورتجارتی مذاکرات ختم کردیے۔

ترک وزیر دفاع، وزیرداخلہ اوروزیر توانائی کو بلیک لسٹ کردیا۔تینوں وزرا کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کردیے۔ تاہم بعد میں ترکی کو ان پابندیوں سے جزوی استثناء ملنے کی بھی امید ہے ۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ جب تک ترک حکومت مذاکرات کےلئےتیار نہیں ہوگی پابندیاں برقراررہیں گی۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں سیزفائر کا مطالبہ کردیا۔تاہم بعد میں ترکی کو ان پابندیوں سے جزوی استثناء مل گیا تھا۔