Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ایف16 طیاروں نے بھارتی طیارے کو گھیرے میں لے لیا

شائع 17 اکتوبر 2019 05:44pm

پاکستانی ایف 16 لڑاکا طیاروں نے بھارتی مسافر طیارے کو فضا میں گھیرے میں لے لیا اور اسکے پائلٹ سے ایک گھنٹے تک فضا میں پوچھ گچھ کی ہے۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستانی لڑاکا طیاروں نے بھارتی مسافر طیارے  کو اپنی فضائی حدود میں دوران پرواز ایک گھنٹے روک کر پوچھ گچھ کی ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دا اسپائس جیٹ کی پرواز فضا میں تھی کہ دو ایف 16 طیاروں نے اس جہاز کو گھیرے میں لے لیا اورپھر اس کے پائلٹ سے فلائٹ کی معلومات حاصل کیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ تئیس ستمبر کو پیش آیا تھا اور فلائٹ کا نمبر ایس جی 21 تھا جو کہ نئی دہلی سے کابل جارہی تھی ۔ فلائٹ میں ایک سو بیس مسافر سوار تھے۔