پاکستانی ایف16 طیاروں نے بھارتی طیارے کو گھیرے میں لے لیا
پاکستانی ایف 16 لڑاکا طیاروں نے بھارتی مسافر طیارے کو فضا میں گھیرے میں لے لیا اور اسکے پائلٹ سے ایک گھنٹے تک فضا میں پوچھ گچھ کی ہے۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے بھارتی مسافر طیارے کو اپنی فضائی حدود میں دوران پرواز ایک گھنٹے روک کر پوچھ گچھ کی ۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دا اسپائس جیٹ کی پرواز فضا میں تھی کہ دو ایف 16 طیاروں نے اس جہاز کو گھیرے میں لے لیا اورپھر اس کے پائلٹ سے فلائٹ کی معلومات حاصل کیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ تئیس ستمبر کو پیش آیا تھا اور فلائٹ کا نمبر ایس جی 21 تھا جو کہ نئی دہلی سے کابل جارہی تھی ۔ فلائٹ میں ایک سو بیس مسافر سوار تھے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.