Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

برطانوی شاہی جوڑے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے جہاز کو واپس لاہور بھیج دیا گیا

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2019 06:56pm

برطانوی شہزادے ولیم  اور کیٹ مڈلٹن کے جہاز کو دوبارہ لاہور بھیج دیا گیا، شاہی جوڑے کے طیارے نے دو مرتبہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی ۔ لیکن  طوفانی ہواوں کے باعث یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے طیارہ تقریبا ایک گھنٹے تک فضا میں گردش کرتا رہا جس کے بعد دوبارہ اسکو لاہور ایئرپورٹ بھیج دیا گیا۔

پہلے اس شاہی جوڑے نے لاہور کے دورے کے دوران بادشاہی مسجد، ایس او ایس ویلیج ، اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا،

برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا یہ دورہ پاکستان سمیت غیر ملکی میڈیا کی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے اور اسکو عالمی میڈیا میں نمایاں کووریج دی جارہی ہے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اسلام اباد میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور واپس پہنچ گئے، شاہی جوڑا آج رات لاہور میں ہی قیام کرے گا۔

 شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن لاہور کے ایک روزہ  دورے کے بعد لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام اباد کے لئے روانہ ہوئے لیکن اسلام آباد  میں موسم کی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔جس کے بعد انہیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھرا دیا گیا ہے جو آج رات یہیں قیام کریں گے اور موسم بہتر ہوتے ہی وہ صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے ۔

شیڈول کے مطابق شاہی جوڑے کو ایک روزہ دورہ ختم ہونے کے بعد انہیں آسلام اباد پہنچنا تھا لیکن موسم خرابی کے باعث انکے طیارے کو واپس لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کروانا پڑا۔