Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں پہلی سہہ ماہی میں137 فیصد اضافہ

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2019 02:26pm
کاروبار

رواں مالی سال کی پہلی سہمہ ماہی جولائی تا ستمبر میں بیرونی سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 88 کروڑ 70 لاکھ  ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق اسہی سہہ ماہی کے دوران  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 3.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس عرصے کے دوران  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 54 اعشاریہ 70 کروڑ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 27 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی  جبکہ حکومتی قرضوں میں32 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔