Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بھارت: بابری مسجد کیس پر فیصلہ محفوظ

شائع 16 اکتوبر 2019 06:08pm

بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، اور کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اب اس کا فیصلہ نومبر کے وسط میں سنایا جائے گا۔

ہندوانتہاپسندوں نے سولہویں صدی کی یہ نادر بابری مسجد انیس سو بانوے میں شہید کردی تھی۔ جس کے بعد فرقہ ورانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے اور اس میں دو ہزار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ،جس میں کہا گیا تھا کہ دو اعشاریہ ستتر ایکٹر پر مشتمل مسجد کی زمین کو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کردیا جائے۔

چیف جسٹس کے ساتھ بینچ میں جسٹس ایس اے بوڈے، جسٹس ڈی وائی چندراچود, جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر شامل ہیں۔

ایودھیا میں بابری مسجد کیس پر فیصلے کے پیش نظر دفعہ  ایک سو چوالیس پہلے ہی نافذ کی جاچکی ہے۔