میچ فکسنگ کا الزام: آئی سی سی نے 3 کرکٹرز کو معطل کردیا
دبئی: آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں متحدہ عرب امارات کے کپتان سمیت تین اہم کرکٹرز کو معطل کردیا، دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔
کھیل سے کھلواڑ کرنے پر آئی سی سی کا بڑا ایکشن لے لیا، یواے ای کے تین اہم کھلاڑی فوری طور پر معطل کردیئے۔
ان کھلاڑیوں میں کپتان محمد نوید سمیت پاکستانی نژاد قدیر احمد اور شیمان انور شامل ہیں۔
آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق قدیر خان پر بکیوں سے روابط اور معلومات فراہم کرنے شیمان انور پر ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں کرپشن پر راضی ہونے اور کپتان محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ پر رضامندی کے الزامات ہیں۔
یواے ای کے مہردیپ کو صرف چارج کیا گیا ہے، چاروں کرکٹرز کو چودہ روز میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.