ترکی کا کردوں سے مذاکرات سے انکار
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کردوں کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کی تاریخ میں کبھی کسی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوئے اور نہ ایسا ہوگا۔
رجب طیب اردوان نے سیرین کردش فورس کیساتھ مذاکرات کاامکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ رہنما ثالثی کی کوشش کیلئے ان رابطہ کیا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی آپریشن صرف اسی وقت رکے گا جب وہاں پر سیف زون تشکیل پا جائیں گے اور کردش گروپس اپنے ہتھیار پھینک دیں گے۔
انہوں نے کردجنگجوؤں سے ہتھیارپھینکنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ وہ طور پر سیف زون سے نکل جائیں، یہی شام میں مسئلے کا حل ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پینس ، وزیر خارجہ مائیک پومپو بھی ترکی کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وہ ترکی سے شام میں فوجی آپریشن پر بات چیت کریں گے۔
Comments are closed on this story.